بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارتی کھلاڑی نے شاہدآفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے تمام فارمیٹس کے کپتان روہت شرما پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق روہت شرما نے 6 اگست 2022 کو فلوریڈا کے لاڈر ہل میں سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں تین چھکے لگائے۔
انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں کی فہرست میں بوم بوم شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔

پاکستانی لیجنڈ نے اپنے کیریئر میں 1996سے 2018 کے دوران 27 ٹیسٹ میں 52 چھکے، 398 ون ڈے میں 351 چھکے اور 99 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 73 چھکے لگائے۔

روہت شرما کے نام اب 477 چھکے ہیں جن میں سے 64 چھکے 45 ٹیسٹ میں، 250 چھکے ون ڈے کرکٹ میں اور 163 چھکے 131 ٹی ٹوئنٹی میں ہیں۔

تاہم سرفہرست کھلاڑی ویسٹ انڈین کرس گیل ہیں جن کے نام 553 چھکے ہیں۔ انہوں نے 1999-2021 کے درمیان 103 ٹیسٹ میں 98 چھکے، 301 ون ڈے میں 331 چھکے، اور 79 T20I میچوں میں 124 چھکے لگائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں