جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاکستان سپرلیگ میں بھارتی کھلاڑیوں کی شرکت امکانات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انگلینڈ اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز کے اصرار کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے ’پاکستان سپرلیگ‘ میں حصہ لینے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔

پاکستان سپرلیگ کا انعقاد فروری 2016 میں شارجہ اوردبئی میں ہوگا جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں دنیا بھرکے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

چند روز قبل آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا بھارتی کھلاڑیوں کی پاکستان سپرلیگ میں شرکت کااشارہ دے بھی چکے ہیں۔

- Advertisement -

کچھ روز پہلے بھارتی میڈیا میں یہ خبر بھی آئی تھی کہ پاکستان سپرلیگ کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈکوکوئی درخواست نہیں ملی، تاہم آئی پی ایل کے سربراہ راجیوشکلا کا کہنا ہےکہ بھارتی کھلاڑی کسی غیر ملکی لیگ میں حصہ نہیں لیتے لیکن پی سی بی نے درخواست کی تو اپنے کھلاڑی پاکستان سپرلیگ میں بھیجنے کا سوچا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ کو آسٹریلیا اورانگلینڈ کی جانب سے پی ایس ایل میں حصہ لینے کا کہا جارہا ہے۔

پی ایس ایل میں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اوراسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کراچی کی ٹیم سب سے مہنگے داموں نیلام ہوئی ہے۔ کراچی کی ٹیم اے آروائی ڈیجیٹل کے سربراہ سلمان اقبال نے 26 لاکھ ڈالر میں خریدی ہے۔

دوسری جانب لاہور کی ٹیم قطرآئل نے، اسلام آباد کی ٹیم لیونائن گلوبل اسپورٹ نے، پشاورکی ٹیم ہائیرنے اور کوئٹہ کی ٹیم عمرایسوسی ایٹ نے خریدی ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں