جموں: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جموں پہنچ گئے، مقبوضہ وادی چھاؤنی میں تبدیل کر دی گئی، سڑکوں پر ہڑتال کے باعث ہو کا عالم ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر مکمل ہڑتال کی گئی ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی جموں پہنچ گئے، مقبوضہ کشمیر میں ان کی آمد پر بڑی تعداد میں بھارتی فوج تعینات کی گئی ہے۔
حریت کانفرنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری بھارت کا غیر قانونی قبضہ مسترد کرتے ہیں، مودی کے خلاف کنٹرول لائن کی دونوں جوانب شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران نریندر مودی نے دریائے چناب پر ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا، واضح رہے کہ مودی کی آمد سے پہلے ریاستی دہشت گردی میں گزشتہ ایک ہفتے میں 8 کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں۔
دوسری طرف وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کی کال پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، یوم سیاہ کے موقع پر آزاد کشمیر میں ریلیوں اور دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ نریندر مودی پیکج کے اعلان سے کشمیریوں کو ٹریپ کرنے کی کوشش کریں گے۔