ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

نواز شریف کی سالگرہ اورنواسی کی شادی نے خوشی کو دگنا کر دیا، مودی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر پاکستان کے مختصر دورے میں پرتپاک استقبال کو سراہا.

دہلی پہنچنے پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انھوں نے شریف خاندان کے ساتھ شام کا اچھا وقت گزارا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سالگرہ اور ان کی نواسی کی شادی نے خوشی کو دگنا کر دیا۔

- Advertisement -

انھوں نے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ وہ ذاتی طورپرنوازشریف کےبے حد قریب ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا استقبال کے لیے آنےاور واپس جاتے وقت لاہور ہوائی اڈے پر موجود ہونے سے وہ متاثر ہوئے ہیں.

نریندر مودی نے اٹل بہاری واجپائی کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف نے اٹل جی کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو بھی دوران گفتگو یاد کیا اور سابق وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں