پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر: معروف حریت رہنما ایک بار پھرگرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر:بھارتی پولیس نے حریت رہنما سیدعلی گیلانی، یاسین ملک اور میر واعظ کو گرفتارکرلیا ہے‘ یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے گزشتہ سال متعدد بار حراست میں لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے سیدعلی گیلانی، یاسین ملک اور میر واعظ کو گرفتارکرلیا ہے، حریت رہنما سری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں احتجاج کررہے تھے ، اس موقع پر بھارتی پولیس نے نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتارکرلیا.

حریت رہنماؤں کی گرفتاری

واضح رہے کہ گذشتہ سال حریت رہنما یاسین ملک کی گرفتارکیا گیا تھا اور ان کی ناسازی طعبیت کی وجہ سے پاکستانی دفترخارجہ نے حریت رہنما یاسین ملک کو بہتر طبی سہولت فراہم نہ کرنے پر دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے شدید مذمت بھی کی تھی۔

یاد رہے بھارتی سیکورٹی کی جانب سے یہ کارروائی پہلی بار عمل میں نہیں آئی، اپنے تئیں سیکولر بھارت اس قسم کی تنگ نظری کا ثبوت باربار دیتا رہا ہے، پاکستان کے یوم آزادی پرحریت رہنماؤں کے ریفرنڈم مارچ پربھارتی فوج تلما اٹھی تھی، بھارت کی سرکار نے طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے بھارت فوجیوں نے حریت رہنماؤں کوتحویل میں لے لیا تھا.

گزشتہ سال  معروف حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےخبردار کیا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر پر امن طور پر جاری ہے لیکن کشمیریوں کو آزادی نہ دی گئی تو تحریک مسلح شکل اختیار کر سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں