بھارت میں کوروناکےباعث صورت حال مزید بگڑگئی، گذشتہ روز 2100 اور آج 2300 کورونا مریض چل بسے۔
آکسیجن کی قلت سےمریضوں کی زندگیاں خطرےمیں ہیں،ری فل اسٹیشنوں پررش اب بھی برقرار ہے۔ لوگ پیاروں کوریڑھی پر آکسیجن سلنڈر کیساتھ اسپتال منتقل کررہےہیں۔
آکسیجن کےٹینکر ایک شہر سےدوسرے شہر پہنچانےکیلئےبھارتی ائیرفورس کے طیارےاستعمال کیےجارہےہیں۔
شمشان گھاٹ پرچوبیس گھنٹےجلتی لاشوں نےعالمی سطح پرشہہ سرخیوں میں جگہ بنائی،رش کے باعث لوگ پیاروں کی میتیں کھیت اورفٹ پاتھوں پرجلانے پرمجبورہیں۔
اس بھیانک صورتحال میں بھارتی پولیس اہلکار مسلمانوں کے محلوں میں جا کر اپیل کرنے لگے، اہلکار نے لاؤڈ اسپیکر پرمسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ رمضان میں تراویح پڑھتےہیں، تراویح کی دعاجلد قبول ہوتی ہے، نمازمیں دعاکریں کہ اللہ ہمیں کورونا سے نجات دیدے۔