تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

زیادتی کی شکار لڑکی کو ایس ایچ او نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

اترپردیش:بھارت میں اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچی تو ایس ایچ او نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں کم عمر دلت لڑکی کو 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر وہ اپنی والدہ کے ہمراہ رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچی مبینہ طور پر تھانہ انچارج نے ساتھی کے ہمراہ کم عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔

ایس پی نکھیل پاٹھک کے مطابق جنسی زیادتی میں ملوث 6 افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ایس ایچ او کے خلاف قانون کے تحت شفاف کارروائی ہوگی۔

دلت لڑکی کو تھانے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر اس وقت تھانے میں موجود 6 سب انسپکٹرز، 6 ہیڈ کانسٹبلز، 5 ویمن کانسٹبلز، 10 کانسٹبلز اور 2 ڈرائیورز کو بھی ایس ایچ او کے ہمراہ معطل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں نچلی ذات سے تعلق رکھنے والوں کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے انھیں تیسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے اور جان و مال اور عزت و آبرو محفوظ نہیں جب کہ قانون بھی انصاف دلانے کے بجائے ظالم کا کردار ادا کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -