پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

بھارتی پولیس کے اوچھے ہتھکنڈے، کشمیری رہنما یاسین ملک کیخلاف دو جعلی کیسز بناڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : بھارتی فورسزکشمیری رہنماؤں کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے پراترآئی، بھارتی پولیس نے کشمیری رہنما یاسین ملک کیخلاف دوجعلی کیسز بنا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کشمیری رہنماوں کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے لگی، بھارتی پولیس نے کشمیری رہنما یاسین ملک کیخلاف دو جعلی کیسز میں چارج شیٹ بنادی۔

پولیس نے بارہ مولا کےتھانہ سمبل میں2008 اور 2010 کےجعلی کیسز میں چارج شیٹ بنائی جبکہ2008 اور 2010 میں تحریک آزادی ریلی نکالنے پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

- Advertisement -

گذشتہ روز  یاسین ملک کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) بارہ مولہ کو ہدایت کی کہ وہ یاسین ملک کی جانب سے پیشی کے لئے ایک  وکیل فراہم کرے تاکہ ان کے منصفانہ مقدمے کی سماعت کی جا سکے۔

یاد رہے یاسین ملک اس وقت نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

دوسری جانب تین سالہ ننھے عیاد کے نانا کی شہادت کے بعد وادی سوگوار ہے، اہل خانہ عالمی برادری سے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔

خیال رہے عیاد کی نانا کی لاش پر بیٹھی تصویر نے سوشل میڈیا پر آگ لگائی ہوئی ہے، شہید بشیر احمد خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، تاہم غم سے نڈھال اہلخانہ مودی سرکار سے جواب چاہتے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوپور واقعے کو قریب سے دیکھ رہے ہیں ، قتل میں جو بھی ملوث ہوا اسے سزا ملنی چاہیے۔

واضح مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، گزشتہ روز سری نگر میں فائرنگ سے ایک کشمیری کو شہید کردیا گیا ، کشمیری نوجوان کو نام نہاد آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں