اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستانی گلوکار کے منیجر کے فلاحی ادارے پربھارتی پولیس کا چھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی فوج کے بعد بھارتی پولیس نے بھی حد کردی، پاکستانی گلوکار کے منیجر کے فلاحی ادارے پر پولیس نے چھاپہ مارا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان دشمنی میں فلاحی اداروں کو بھی نہیں بخشا، بھارتی پولیس معروف گلوکار شفقت امانت علی پر کالے دھن کا الزام لگا کر انکے منیجر کے فلاحی ادارے پر پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف گلوکار شفقت امانت علی کے منیجرز مونا کھولی اور راکش کے فلاحی ادارے پر پولیس نے چھاپہ مارا تاہم دفتر خالی ہونے کی وجہ سے کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی۔

- Advertisement -

چھاپہ پاکستانی اداکار پر کالادھن کے الزام سے متعلق پوچھ گچھ کیلئے مارا گیا، اس سے پہلے بھی کئی پاکستانی آرٹسٹوں کو بھارتی پولیس کے معتصابانہ رویئے کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی  کے 500اور ایک ہزارروپے کے کرنسی نوٹ منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد  نئی دہلی اور ممبئی میں ایک سٹنگ آپریشن کیا گیا ، جس کے بعد میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کے ایجنٹس پکڑ گئے ہین، جنہوں نے سیاہ دھن کی شکل میں معاوضہ طلب کیا۔

بھارتی میڈیا نے پاکستانی فنکاروں فواد خان، ماورہ حسین اورعمران عباس پر کالے دھن میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔


مزید پڑھیں : پاکستانی فنکاروں‌ کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی


یاد رہے اڑی حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی برقرار ہے، بھارتی فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگائی تھی اور حالات ٹھیک ہونے تک پاکستانی فنکاروں کو کام نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم بھی دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں