دہلی: جمعہ کی نماز پڑھنے والوں کو لاتیں مارنے والے بھارتی پولیس اہلکار کو محکمے نے معطل کر کے اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے اندرلوک ایریا میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران نمازیوں کو لاتیں مارنے والا سب انسپکٹر منوج کمار تومر معطل ہو گیا، دہلی پولیس کے اہلکار نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران شہریوں کو نماز سے روکا اور نمازیوں کو لاتیں بھی ماری تھیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو گئی ہے۔
دہلی پولیس نے معطلی کا یہ اقدام شہریوں کے شدید احتجاج، سیاسی رہنماؤں کی مذمت اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر غم و غصے کے بعد اٹھایا، بہت سے ایکس صارفین نے واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تومر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
View this post on Instagram
راجیا سبھا کے ممبر اور کانگریس کے رہنما عمران پرتاپگڑھی کا کہنا ہے کہ دلی پولیس اہلکار کو انسانیت کے بنیادی حقوق کا ہی علم نہیں، اس پولیس اہلکار کے دل میں ایسی کیا نفرت بھری ہوئی تھی؟ دلی پولیس اس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرے اور اسے ادارے سے بے دخل کیا جائے۔
دہلی پولیس نے سڑک پر نماز پڑھنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
خیال رہے کہ دلی کی مقامی مسجد میں جمعے کی نماز جاری تھی جب کہ نمازی روڈ کے کونے پر باجماعت بماز ادا کر رہے تھے، اس دوران دہلی پولیس کے اہلکار نے نمازیوں کو دھکے دینا اور لاتیں مارنا شروع کر دیں، اہلکار نمازیوں کو نماز پڑھنے سے روک رہا تھا۔