تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بھارتی صدر کی پاکستانی حکومت اور عوام کو یوم پاکستان کی مبارکباد

نئی دہلی : بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر بھارتی صدر پرنب مکھرجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی حکومت اور دوست عوام کو یوم پاکستان مبارک ہو۔

پرناب مکھرجی کا مزید کہنا تھا کہ تشدد، دہشتگردی سے پاک ماحول میں پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کی لیے پرْعزم ہیں۔


مزید پڑھیں : پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، صدرِمملکت


یاد رہے کہ اس سے قبل صدرِمملکت نے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ سب کوی وم پاکستان مبارک ہو،آج کا دن ایک عزم کی کہانی بیان کرتا ہے، پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، مگر بھارت کی جارحیت نے خطے کے امن کو داؤ پرلگادیا ہے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ خطے میں امن اورترقی کے لیے مذاکرات کرنے کوتیار ہے، مگرساتھ ہی پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان گزشتہ کئی سال سے دہشت گردی کے خلاف لڑرہا ہے، پاک فوج اورعسکری و سیکیورٹی اداروں کی کوششوں سے امن کا قیام ممکن ہوا۔

Comments

- Advertisement -