وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سےکنارہ کشی کیلئے دباؤ افسوسناک ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کرکٹ کو سیاست کیلئےاستعمال کرنے کا عمل مودی پہلے بھی کر چکے ہیں ہرشل گبز پر پابندی کیلئےدباؤ سےکشمیر کی تحریک کو نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہوگا۔
فوادچوہدری نے کہا کہ غیرمنطقی سیاسی مقاصد کیلئےعالمی کھلاڑیوں کوروک کر اپناہی نقصان کریں گے بھارت، پاکستان میں لاکھوں شائقین ہیں کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر لیگ پاکستان کی کرکٹ کیلئےاہمیت کی حامل ہے لوگ دیکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست کو مظفرآباد میں ہی ہو گا۔
لیگ ذرائع کا کہنا تھا کہ 6 غیرملکی کھلاڑی کشمیر پریمیئر لیگ سے اچانک دستبردار ہوگئے۔
کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی ہے کہ کشمیر لیگ میں گئے تو بھارت میں گھسنے نہیں دیں گے، کشمیر لیگ کھیلی تو آئندہ بھارت کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
لیگ ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ کے سی ای او نے انگلش بورڈز کو بھی دھمکایا ہے۔