تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

کم عقیدہ لوگوں نے عجیب و غریب بیماری میں مبتلا شخص کو بھگوان قرار دے دیا

نئی دہلی: بھارتی نوجوان کا چہرہ پھوڑے کی وجہ سے خراب ہوگیا، راسخ العقیدۃ شہریوں نے اُسے بھگوان قرار دے کر عبادت شروع کردی۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے شاہ جہاں پور سے تعلق رکھنے والے ’ڈابل مشرا‘ کا چہری جنیاتی بیماری کی وجہ سے بگڑ گیا، اُن کے چہرے کا ایک حصہ لٹک گیا۔

ڈابل مشرا کے مطابق وہ بچپن سے ہی اس بیماری میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز نے بتایا کہ پھوڑے کی وجہ سے چہرے کی حالت ایسی ہوگئی اگر اس کا بچپن میں آپریشن کروالیا جاتا تو بہتری کی امید تھی البتہ اب آپریشن کسی خطرے سے خالی نہیں ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق یہ جنیاتی بیماری ہے، جس کی وجہ سے چہرہ خراب ہوجاتا ہے، اگر اس کا بڑی عمر میں آپریشن کروایا جائے تو خطرات زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

ڈابل کے مطابق انہیں گاؤں کے لوگ بھگوان قرار دیتے ہیں اور سارا دن وہ گھر پر چکر لگا کر اپنی منتیں مانتے ہیں، وہ نذرانے کے طور پر مٹھائی اور پیسے بھی دیتے ہیں۔

بتیس سالہ مشرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ مانتے ہی نہیں اور اس سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈابل غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں، چہرے کی وجہ سے انہیں کہیں ملازمت نہیں ملتی اور نہ ہی وہ گھر سے باہر نکلتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈابل مشرا کی نابینا خاتون سے شادی ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں تین بچوں کی پیدائش بھی ہوئی، خوش قسمتی سے بچے بالکل صحت مند ہیں۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیماری سے لڑنا چاہتا ہوں مگر اس کے لیے وسائل نہیں ہے، حکومتی سطح پر اگر مدد فراہم کی جائے تو ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -