تازہ ترین

بھارتی وزیراعظم مودی ایک بار پھر بلاول بھٹو کے نشانے پر

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایک بار پھر بھارتی وزیراعظم کو نشانے پر رکھ لیا اور کہا کہ مودی حکومت گجرات میں انتہائی مظالم ڈھا رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جو ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بار پھر بھارتی وزیر اعظم کو نشانے پر رکھا اور مودی کو گجرات کا قصائی کہنے کے بیان کا دفاع کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی حکومت گجرات میں انتہائی مظالم ڈھا رہی ہے اور بھارتی مسلمان مودی حکومت کے تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مودی کی پارٹی کے ایک ساتھی نے میرے سر کی قیمت لگائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قبل از وقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔

Comments

- Advertisement -