اسلام آباد : بھارتی پروپیگنڈے کےغبارے سے ایک بار پھر ہوا نکل گئی، جھوٹ کی بنیاد پر کھڑی کی گئی پاکستان مخالف مہم بری طرح ناکام ہوگئی، بھارت کو سمجھ آجانی چاہئیے کہ کاٹھ کی ہنڈیا زیادہ دیر سلامت نہیں رہتی۔
آج ہی بھارت کے نیشنل سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر راجیش پنت نے بیانیے کی جنگ میں پاکستان کی بالادستی تسلیم کی ہے۔ بیانیہ سچائی پر مبنی ہو تو قائم رہتا ہے جھوٹ ہو تو بالا کوٹ حملے کی طرح منہ کی کھانا پڑتی ہے۔
دوہزارسولہ میں سرجیکل اسٹرائیکس کا دعوی جھوٹ اور بالاکوٹ حملے کا دعویٰ بھی جھوٹ نکلا۔ اس کے علاوہ بھارت کی طرف سے پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ گرانے کا دعوی جھوٹا ثابت ہوا۔
زمین پر ملبہ موجود ہونے کے باوجود بھارت اپنے دو طیاروں کی تباہی کو جھٹلاتا رہا جبکہ آج کیرن سیکٹر میں گاؤں پر قبضے کا بھارتی دعوی بھی جھوٹ ثابت ہوا۔ جھوٹے دعوؤں کی بدولت ہی بھارت بیانئے کی جنگ ہار چکا ہے۔