جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

پاک جرمن وزرائےخارجہ کی پریس کانفرنس پر بھارتی ریمارکس مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان دفتر خارجہ نے برلن میں پاکستان اور جرمن وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے غیر ضروری ریمارکس مسترد کردیے۔

ترجمان کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کی مرکزیت کو اجاگر کرتے ہوئے، پاکستان اور جرمن وزرائے خارجہ نے اس پر اتفاق کیا کہ مسئلے کے پرامن اور منصفانہ حل کے حوالے سے عالمی برادری کے کردار اور ذمہ داری کے ساتھ اقوام متحدہ کی تیز تر کوششوں کی ضرورت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی برادری میں بڑھتی ہوئی تشویش کو واضح کیا بھارت کے غیر ضروری ریمارکس مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کی وجہ سے عالمی سطح پر خود کو تنہا پانے کی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں ۔

جرمنی کا سیلاب متاثرین کیلیے ایک کروڑ یورو امداد کا اعلان

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ جب بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے کی جانچ پڑتال کا مطالبہ ہوتا ہے ، بھارت سرحد پاردہشت گردی کے جھوٹ کا سہارا لیتا ہے یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ بھارت خود پاکستان میں سرحد پار دہشت گردی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہے۔

ترجمان نے دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان اور جرمن وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس کے بارے میں مضحکہ خیز ریمارکس کی بجائے بھارت مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی برادری کے جائز خدشات کو دور کرے اور اپنے طرز عمل کو درست کرے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں