اشتہار

کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات پر بھارت کا جواب موصول

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو پاکستان کی جانب سے ملاقات کی پیشکش پر بھارت کا جواب موصول ہوگیا ہے جو وزارت خارجہ کے زیر غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات پر بھارت کا جواب موصول ہوگیا ہے۔

ان کے مطابق بھارت کی جانب سے دیے گئے جواب پر پاکستان غور کر رہا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ 10 نومبر کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں پیشکش کی گئی تھی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومت پاکستان کلبھوشن کی بیوی کو ملاقات کی اجازت دیتی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کلبھوشن پر جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں جن کا وہ خود مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کرچکا ہے، کلبھوشن کی اہلیہ پاکستان آ کر اپنے شوہر سے ملاقات کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کلبھوشن کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دوران تفتیش بھارتی جاسوس نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے بلوچستان اور کراچی میں کئی لوگوں سے رابطے کیے اور دہشت گردی کی کارروائیاں کروائیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں