بھارت کا وہ امیر ترین کامیڈین جس نے دولت میں بالی ووڈ کے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔
بھارتی کامیڈین کا سنتے ہی راج پال یادیو، کپل شرما، بھارتی سنگھ یا پھر اس دور کے کامیڈین کا نام ہمارے ذہن میں آتا ہے لیکن کیا آپ نے سوچا ہے کہ ان سب سے علاوہ بھارت کا ایک کامِک کردار کرنے والا اداکار بھی ہے جس نے کمائی میں بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
وہ کوئی اور نہیں بلکہ معروف تیلگو اداکار برہمنندم ہیں، ان کی چند سکینڈ کی کلپ کو میمز میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، برہمنندم نے کمائی میں پربھاس، رجنی کانتھ اور کپل شرما جیسے لوگوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دنیا کے 10 امیر ترین مسلمان کون کون ہیں؟
ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق تیلگو اداکار برہمنندم 500 کروڑ سے بھی زائد دولت کے مالک ہیں، دیگر کامیڈینز کی بات کریں تو کپل شرما کی دولت 300 کروڑ، جانی لیور کی 280 کروڑ اور پاریش راول کی 80 کروڑ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اداکار نے ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی، انہیں 1985 میں ڈی ڈی تیلگو کے پروگرام پاکاپاکالو کے ذریعے ٹی وی پر متعارف کرایا، برہمنندم کا فلمی کیرئیر 35 سال پر مشتمل ہے اس دوران انہوں نے 1 ہزار سے زائد فلمیں کیں۔
ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کی آمدنی کا زیادہ تر حصہ فلموں، برانڈ کی تشہیر اور دیگر کاروباری منصوبوں سے ہوتا ہے، جن سے وہ سالانہ 2 کروڑ روپے کماتے ہیں۔
برہمنندم نہ صرف سب سے امیر کامیڈین ہیں انہیں فلم انڈسٹری میں خدمات کے اعتراف میں پدما شری جیسے اعلیٰ شہری اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔