ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

امریکی ڈالر کے سامنے بھارتی روپیہ کی بدترین گراوٹ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : امریکی ڈالر کے مقابلے میں ہندوستانی روپیہ کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے مطابق بھارتی روپیہ رواں سال کی بدترین گراوٹ کی زد میں ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے بھارتی روپیہ گر کر 83.28 روپے فی ڈالر پر آگیا، جو گرین بیک کے مقابلے میں ایک سال میں اپنی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ کی گراوٹ تیل کی قیمتوں کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان پیش آئی ہے جب سرمایہ کار اس بات پر گہری نظر رکھتے ہوئے یہ انتظار کر رہے ہیں کہ آیا مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعہ میں دوسرے ممالک کیا قدم اٹھاتے ہیں۔

- Advertisement -

ریزرو بینک آف انڈیا معمول کے مطابق مداخلت کر رہا ہے تاکہ بھارتی روپیہ کو کم ترین سطح پر جانے سے روکا جا سکے اور سیشن کے شروع میں امریکی ڈالر کی فروخت کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں