تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سدھو موسے والا قتل کیس میں پولیس کو اہم کامیابی مل گئی

امرتسر: بھارتی نوجوان پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس میں پولیس نے ایک اور شخص کو ہریانہ سے گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو سدھو موسے والا قتل کیس میں اہم کامیابی ملی ہے، پولیس نے ہریانہ کے علاقہ فتح آباد کے موسے الی نامی گاؤں سے ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت دیوندر عرف کالا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر قتل میں ملوث دو ملزموں چرنجیت اور کیشیو کو پناہ دی تھی۔

خیال رہے پولیس نے اس سے قبل بھی کیس میں دو نوجوانوں پون بشونی اور نصیب خان کو گرفتار کیا تھا، نصیب خان نے مبینہ طور پر حملے کے لیے ملزمان کو کار مہیا کی تھی۔

دوسری جانب سدھو موسے والا قتل کیس میں ایک اور پیشرفت بھی ہوئی ہے، ان کے گھر کے باہر کی ایک نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں سدھو موسے والا کے مشتبہ قاتلوں کو دکھایا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص سدھو موسے والا کے گھر کے باہر ان کے مداح کے روپ میں موجود ہے اور وہ گلوکار کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے۔

تاہم بعد میں وہی ’مداح‘ حملہ آوروں کو سدھو کے بارے مطلع کرتے نظر آرہا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہنا ہے کہ ملزم نے قاتلوں کو یہ اطلاع بھی دی کہ وہ بنا بلٹ پروف گاڑی میں سفر کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سدھو موسے والا کو کس نے قتل کیا؟ گینگسٹر بشنوئی نے آخرکار منہ کھول لیا

واضح رہے کہ گلوکار سدھوموسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گلوکار اور ان کے دو دوست شدید زخمی ہوگئےتھے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم سدھوموسے والا اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے جبکہ دیگر 2 زخمی ہوگئے تھے۔ نوجوان گلوکار کے قتل کی ذمہ داری کینیڈین گینگسٹر نے قبول کی تھی۔

معروف گلوکار کا تعلق بھارتی پنجاب کے ڈسٹرکٹ مانسہ کے قریب گاؤں موسے والا سے تھا، ان کے کروڑوں چاہنے والے تھے اور وہ نوجوانوں میں بے حد مقبول تھے، مقتول گلوکار کے بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں پرستار ہیں۔

Comments

- Advertisement -