جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

بھارتی فوجی کو اس کے سُسر نے موت کی نیند سُلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : بھارتی فوج کے ایک اہلکار کو اس کے سسر نے موت کی نیند سلادیا، واقعہ خاندانی رنجش بتایا جا رہا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک بھارتی فوجی کو اس کے سسر نے مبینہ طور پر خاندانی تنازعہ پر گولی مار کر قتل کر دیا فائرنگ سے فوجی کی بیوی بھی زخمی ہوئی۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ولیج ڈیفنس گارڈ کے رکن دولت رام نے مبینہ طور پر کیمبل ڈنگا گاؤں میں اپنے داماد امیت سنگھ جو ایک فوجی اہلکارہے پر اپنی رائفل سے گولی چلادی جو اس کے سینے میں جالگی۔

- Advertisement -

بعد ازاں فوجی کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج زیادہ خوب بہ جانے کی وجہ سے دم توڑ گیا۔

اطلاعات کے مطابق مقتول بھارتی فوجی کا اپنی بیوی کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا چل رہا تھا اور وقوعہ کے وقت بھی وہ اپنے گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی کر رہا تھا تبھی یہ سب دیکھ کر سسر نے طیش میں آکر داماد پر گولی چلادی۔

فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور امیت سنگھ اور اس کی زخمی بیوی کو اسپتال منتقل کیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیااور مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں