تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجی ہلاک

نئی دہلی: سیاچن میں برفانی تودہ 4 بھارتی فوجیوں پر آگرا جس کے نتیجے میں وہ تودے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیاچن میں پیٹرولنگ کے دوران 4بھارتی فوجیوں سمیت 6 افراد پر برفانی تودہ آگرا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے، بھارتی فوجیوں کی لاشیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بھارتی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکار سیاچن میں ناردرن گلیشیر پر 3:30 بجے پیٹرولنگ کررہے تھے کہ برفانی تودہ آگرا۔

واضح رہے کہ ناردرن گلیشیر 18000 فٹ کی بلندی پر موجود ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ ملبے تلے مزید فوجی بھی دبے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ سیاچن گلیشیر دنیا کا سب سے اونچا پہاڑ ہے اور اس علاقے میں فائرنگ سے اور کہیں زیادہ فوج موسم اور خطے سے متعلق واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مذکوہ واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

راج ناتھ سنگھ کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، میری ہمدردیاں فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ گلیشیر لائن آف کنٹرول کے شمالی حصے پر ہے جو بھارت اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو تقسیم کرتا ہے، بھارت نے کشمیر پر اپنا قبضہ قائم کیا ہوا ہے اور سیاچن پر اپنی فوج تعینات کی ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -