ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ہمارے مسالے 100 فی صد محفوظ ہیں، بھارتی کمپنی کی ڈھٹائی

اشتہار

حیرت انگیز

مسالے تیار کرنے والی بھارتی کمپنی نے ڈھٹائی کے ساتھ دعویٰ کیا ہے کہ اس کے مسالے سو فی صد محفوظ ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسالے تیار کرنے والی بھارتی کمپنی ’ایم ڈی ایچ‘ نے ہانگ کانگ اور سنگاپور کے فوڈ ریگولیٹرز کی جانب سے مصنوعات میں کیڑے مار ادویات کی موجودگی کے الزامات مسترد کر دیے ہیں۔

کمپنی نے صارفین کو یقین دلانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی مصنوعات سو فی صد محفوظ ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سنگاپور، ہانگ کانگ اور یورپی یونین نے حال ہی میں کوالٹی خدشات کے باعث ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کمپنیوں کے مخصوص مسالہ جات پر پابندی لگا دی ہے، ہانگ کانگ اور سنگاپور کے حکام نے کہا ہے کہ ان مصنوعات میں ایتھیلین آکسائیڈ کی زیادہ مقدار موجود ہے جو انسانی استعمال کے لیے مضر ہے اور طویل استعمال سے اس سے کینسر لاحق ہو سکتا ہے۔

بھارت کو بڑا دھچکا، یورپی یونین نے انڈین مسالوں سمیت 527 فوڈ پروڈکٹس پر پابندی لگا دی

ہانگ کانگ کے فوڈ سیفٹی ریگولیٹر نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ ایم ڈی ایچ کے تیار کردہ انڈین مسالے مدراس کری پاؤڈر، ایورسٹ فش کری مسالہ، ایم ڈی ایچ سابھر مکس مسالہ پاؤڈر اور ایم ڈی ایچ کری پاؤڈر، مکس مسالہ پاؤڈر نہ خریدیں۔

دوسری طرف بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے ہانگ کانگ اور سنگاپور کے فوڈ سیفٹی ریگولیٹرز کی جانب سے اس معاملے پر کوئی نوٹس نہیں ملا ہے، اور مصنوعات میں ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی کے دعوے غلط ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں