بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

’پہلے ہمیں پاکستان ٹیم سے ڈر لگتا تھا، اب وہ ڈر کر میدان میں آتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ بدحالی پر گہرا طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میدان میں ڈر کر آتی ہے۔

ایک مقامی نجی ٹی وی کے اسپورٹس پروگرام میں بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے پاکستان اور بھارت میچوں کا موازنا کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب بطور ایک کرکٹ فین میں ٹی وی پر میچ دیکھتا تھا تو پاک بھارت میچ میں پاکستان ٹیم سے ڈر لگتا تھا، لیکن جب سے صحافی بنا ہوں یہ معاملہ الٹ ہوگیا ہے۔

وکرانت گپتا نے کہا کہ پہلے پاکستان اور ویسٹ انڈیز دو ایسی ٹیمیں تھیں، جن سے دنیا کی دیگر کرکٹ ٹیمیں ڈرتی تھیں کہ یہ کچھ بھی کر دیں گی، لیکن اب پاکستان کی ٹیم کو میدان میں دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ڈر کر کھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روایتی حریفوں کے درمیان میچ سے قبل تو پریشر دکھائی دیتا ہے لیکن جب میدان میں ٹیمیں اترتی ہیں تو پاکستان ٹیم شیر دکھائی دینے کے بجائے ڈری سہمی ہوتی ہے جب کہ بھارتی ٹیم غلبہ پاتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ آخری بار پاکستان کی جو ٹیم جی داری سے کھیلی وہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی تھی، حالانکہ اس وقت بھی آن پیپر گرین شرٹس بہت کمزور تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی تو ہاتھ سے گئی مگر سرفراز نے تمام چیمپئن کپتانوں کو پیچھے چھوڑ دیا!

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں