آندھرا پردیش : بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں بجلی کڑکی اور جم کر گری اور تیرہ گھنٹے کے دوران بجلی گرنے کےچھتیس ہزار واقعات پیش آئے۔
تفصیلات کے مطابق انڈیا کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو 36 ہزار 700 بار آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس میں بچی سمیت نو افراد ہلاک ہوئے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ مون سون میں آسمانی بجلی گرنا عام بات ہے جو جون سے ستمبر تک ہوتا ہے لیکن ایک ہی دن میں اتنی بار بجلی گرنا غیر معمولی بات ہے۔
انہوں نے کہا غیر معمولی صورتحال کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ عام طور پر بادل 15 سے 16 کلومیٹر کے علاقے پر پھیلے ہوتے ہیں جبکہ یہ بادل 200 کلومیٹر پر پھیلے ہوئے تھے۔
بھارت میں مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بہت عام ہیں۔
نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں 2005 سے ہر برس ایسے واقعات میں تقریباً دو ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں
خیال رہے کہ گذشتہ برس پورے مئی کے مہینے میں آسمانی بجلی گرنے کے 30 ہزار واقعات سامنے آئے تھے۔
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ عالمی سطح پر درجۂ حرارت بڑھنے سے آسمانی بجلی گرنے کے وقعات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔