اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: نریندر مودی کے مینڈیٹ میں کمی بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبی، مارکیٹ اچانک کریش کر گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں نریندر مودی کے مینڈیٹ میں کمی آ گئی ہے، نتائج کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں 4 برس میں سب سے زیادہ کمی بھی ریکارڈ ہوئی، بھارتی سرکاری بینکوں، انفرا اسٹرکچر، اور کیپٹل گڈز فرم کے شیئرز میں گراوٹ دیکھی گئی، بھارتی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کم ہو کر 83.14 ہو گئی۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ای سین سکس انڈیکس اور نیفٹی 50 انڈیکس کریش کر گئے ہیں، دونوں انڈیکس میں تقریباً 6 فی صد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکسز کی ٹریڈنگ روک دی گئی ہے۔

انڈیا پیچھے، مودی آگے، بھارتی لوک سبھا انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ نریندر مودی کی نشنل ڈیموکرٹک الائنس کو الیکشن میں بڑی کامیابی نہ مل سکی، جب کہ راہول گاندھی کے الائنس نے تقریباً 227 سیٹیں حاصل کر لی ہیں، جب کہ مودی الائنس الیکشن میں 290 سیٹیں حاصل کر سکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں