بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کینیڈا میں بھارتی طالب علم روم میٹ کے ہاتھوں قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا میں بھارتی نژاد طالب علم کو معمولی تلخ کلامی پر اس کے روم میٹ نے چاقو سے وار کرکے موت کی نیند سلادیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ کینیڈا کے شہر سارنیا میں پیش آیا جہاں لیمبٹن کالج میں زیر تعلیم 22 سالہ بھارتی طالب علم گوراسی سنگھ کو اس کے روم میٹ نے قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں روم میٹس کے درمیان کچن میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جس پر طیش میں آتے ہوئے 36 سالہ کراسلے ہنٹر نے انڈین طالب علم کو چاقو سے حملہ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو گوراسی سنگھ کو بری طرح زخمی پایا جبکہ ملزم کراسلے ہنٹر کو بھی موقع پر ہی حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ ملزم کو عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا، کالج کی جانب سے اپنے طالب علم کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایک اور واقعے میں بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والی ایک میڈیکل کی طالبہ فلپائن میں اپنی سالگرہ کے روز کمرے میں مردہ پائی گئی تھی۔

پٹن چیرو منڈل سے تعلق رکھنے والی 17 سالا بھارتی طالبہ سنگدا فلپائن میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔

مقتولہ کے دوستوں نے بتایا کہ رات دیر گئے ہم اسے مبارکباد دینے کے لیے اس کے کمرے میں پہنچے جہاں اس کی لاش موجود تھی۔

رپورٹس کے مطابق معاملے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو فراہم کی گئی اور اس کے گھر والوں کو بھی مطلع کردیا گیا۔

تیز رفتار کار تالاب میں گرنے سے 5 نوجوان چل بسے

میڈیکل کی بھارتی طالبہ کی اچانک موت کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ مقتولہ کے گھر والوں کی جانب سے لاش کو بھارت بھجوانے درخواست کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں