تازہ ترین

بھارت میں ڈاکٹروں کا پانچ کلو وزنی برین ٹیومر نکالنے کا دعویٰ

نئی دہلی: بھارت میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے پانچ کلو گرام وزنی دنیا کا سب سے بڑا برین ٹیومر نکالنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارت میں ڈاکٹروں نے 31 سالہ شہری کا برین ٹیومر دس گھنٹے طویل آپریشن کے بعد الگ کردیا، ٹیومر کا سائز اس کے سر کے برابر ہی تھا۔

رپورٹ کے مطابق اب تک میڈیکل میں رپورٹ ہونے والا سب سے بڑا ٹیومر ہے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مریض تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے۔

بیس سال سے ٹیومر کے ساتھ زندگی بسر کرنے والے بھارتی شہری سکتی ویل کا کہنا تھا کہ اس کے پاس اتنی مہنگی سرجری کے لیے سرمایہ نہیں تھا اور وہ سرجری سے گھبراتا بھی تھا۔

ڈاکٹر جے سری سا رونن کا کہنا تھا کہ مریض ہمارے پاس مئی کے دوسرے ہفتے میں آیا تھا، سکتی ویل کو برین ٹیومر کی وجہ سے گردن گھمانے میں بھی مشکلات درپیش تھیں۔

مزید پڑھیں: چار پاؤنڈ وزنی دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن

واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں بھی بھارت میں ڈاکٹرز نے برین ٹیومر کا کامیاب آپریشن کرکے مریض کو بچالیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سات گھنٹے مسلسل جاری رہنے اور گیارہ خون کی بولتیں استعمال کرنے کے بعد آپریشن کو کامیاب بنایا گیا جسے سرجن نے اپنی انتھک محنت قرار دیا۔

خیال رہے کامیاب آپریشن کے بعد نکالی گئی رسولی کی تحقیق کی گئی تو اس کا وزن چار پاؤنڈ(1.87 کلو) اور دنیا کی سب سے وزنی رسولی قرار پائی تھی۔

Comments

- Advertisement -