اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

بھارتی ٹیم پاکستان کےخلاف بھی بنگلادیش کی طرح کھیلے گی، سابق پاکستانی کرکٹر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کےخلاف میچ بھی بنگلادیش کی طرح کھیلے گی، بھارتی ٹیم بہت مضبوط ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں سب میچ ونر کھلاڑی ہیں، بھارت نے بڑے ایونٹس کےلیے اپنی ٹیم کی تیاری کی ہے، ہماری ٹیم کی بولنگ اور بیٹنگ اس وقت اچھی نہیں ہے، قومی ٹیم کی فارم اچھی نہیں تو کسی کو اس وقت جیت کی فکر نہیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ ہم اپنی ٹیم کےلیے اسپنر تیار ہی نہیں کرسکے ہیں، ہمارے کمبی نیشن میں اوپنرز ہیں اور نہ اسپنرز ہیں، ہماری ٹیم کی بولنگ فیلڈنگ کے مطابق نہیں ہوتی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ہماری ٹیم کو آخری اوورز میں پریشانی کا سامنا ہوتا ہے، اس وقت کپتان اور کوچ کو نہیں پتا اوپنر کون ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کپتان اور کوچ کو نہیں پتا کہ آخری اوورز کس کو کرانے ہیں، پاک بھارت میچ میں پریشر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر ہوتا ہے، ہماری ٹیم میں 10 اوورز کے بعد سارے پارٹ ٹائم بالرز ہی ہیں۔

سابق کرکٹر یاسر حمید کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کی جیت کا امکان زیادہ ہے، بھارتی ٹیم کی تیاری پوری ہے ہماری اس وقت تیاری نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ماضی کی طرح تیز کرکٹ کھیلنی پڑے گی، فخر زمان اور صائم ایوب کے ان فٹ ہونے سے نقصان ہوا۔

پاکستان ٹیم کی باڈی لینگویج دیکھ کر کیا لگ رہا ہے؟ وکرانت گپتا نے بتادیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں