جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بھارت نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، رشبھ پنت اور امباتی رائیڈو کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے بھارت نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کریں گے، روہت شرما نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

بھارت کی جانب سے آل راؤنڈر رشبھ پنت اور بلے باز امباتی رائیڈو کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

پندرہ رکنی بھارتی اسکواڈ میں ویرات کوہلی کپتان، روہت شرما، شیکھر دھون، لوکیش راہول، ایم ایس دھونی، کیدار یادیو، وجے شنکر، دنیش کارتک، کلدیپ یادیو، بھونیشور کمار، جسپریت بھمرا، ہاردیک پانڈیا، رویندر جڈیجا، محمد شامی اور یوزویندرا چاہل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019 برطانیہ میں 30 مئی سے شروع ہوگا، بھارت اپنا پہلا میچ جنوبی افریقا کے خلاف 5 جون کو کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکڑا 16 جون کو شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے ورلڈکپ 2019 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، آسٹریلوی ٹیم میں اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ میں ایرون فنچ، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، کولٹرنائل، جے رچرڈسن، بہرینڈوف، نیتھن لائن، ایڈم زمپا، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیواسمتھ، گلین مکیسویل، مارکوس اسٹوئنز اور وکٹ کیپر ایلکس کیری شامل ہیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں آسٹریلیا اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں