جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: کشمیر میڈیا سروس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ایم ایس نے خبر دی ہے کہ جموں میں بھارتی فوجی جسونت سنگھ نے اپنے سرکاری اسلحے سے گولی مار کر خود کشی کر لی۔

خود کشی کرنے والے اہل کار جسونت نے خود کو گردن میں گولی ماری تھی، اس کا تعلق بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں 2007 سے اب تک 442 بھارتی اہل کار خود کشی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ایک عرصے سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے خود بھارتی فوج اور پولیس اہل کاروں میں نفسیاتی امراض اٹھنے لگے ہیں اور آئے روز ان میں خود کشی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، مزید 6 کشمیریوں کو شہید کردیا

آج بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 6 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے، بھارتی فوج نے ضلع گندریبال اور رمبان میں آپریشن کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع گندریبال مسافر بس کے اغوا کا ڈراما رچا کر نام نہاد آپریشن کیا۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ گھر گھر تلاشی کے دوران بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی گئی اور 3 نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔

ضلع رمبان میں بھی بی جے پی رہنما کو یرغمال بنائے جانے کا بہانہ بنا کر سرچ آپریشن کیا گیا اور تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں