ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری ، 24 گھنٹے میں 8 کشمیری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر :مقبوضہ کشمیر میں 24 گھنٹوں کے دوران شہید کشمیریوں کی تعداد 8 ہوگئی ، حریت رہنما میر واعظ نے بھارتی حکومت سے جغرافیائی تبدیلیوں کو بند کر نے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ہفتہ کشمیر سے پریشان بھارتی قابض فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے، ضلع راجوڑی میں مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا گیا، جس کے بعد چوبیس گھنٹے میں شہادتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی۔

پلوامہ اور کلگام میں سرچ آپریشن کے نام پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ، حریت رہنما میر واعظ نے بھارتی حکومت سے جغرافیائی تبدیلیوں کو بند کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

میر واعظ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم بڑھتے جا رہے ہیں، شہادتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، کشمیر کے مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے شہید حریت کمانڈر برہان وانی کی پانچویں برسی سے خوف زدہ بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

خیال رہے بھارتی فورسز سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنارہی ہے اور نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز کو خواتین کمانڈوز کی بھی مدد حاصل رہی جنہیں چند روز قبل وادی میں تعینات کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں