جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 نوجوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور اونتی پورہ میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں چار نوجوانوں کو شہید کیا۔

حریت راہنما عبد الحمید لون کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے اونتی پورہ میں تین اور اسلام آباد میں ایک نوجوان کو شہید کیا، قابض انتظامیہ نے ضلع اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ قابض بھارتی فوج نے اکتوبر میں کم از کم 14 کشمیریوں کو اپنی ریاستی دہشت گردی کے تحت شہید کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے 6 کو جعلی مقابلوں اور حراست میں مارا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں