جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سری نگر: بھارتی فورسز فائرنگ، ذہنی معذور نوجوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کے نام پر ذہنی معذور نوجوان شہید کرکے درندگی کی انتہا کردی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندہ صفت فوج کے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کشمیری خواتین و مردوں پر بھارتی فورسز کے بہیمانہ سلوک نے بھارت کا بدنما چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کردیا۔

مقاممی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ذہنی معذور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

- Advertisement -

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ ذہنی طور پر معذور کشمیری نوجوان قابض بھارتی فوج کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک درندہ صفت فوجیوں فائرنگ کردی جس کے باعث نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہند واڑہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 1 کشمیری کو شہید کر دیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فورسز کی مقبوضہ وادی کے ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو بھارتی فورسز نے دہشت گردانہ کارروائیوں اور ظلم و بربریت کے نتیجے میں وادی کشمیر میں 5 ماہ حاملہ خاتون شہید ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں