ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت تھم نہ سکی، بھارتی فوج نے ضلع ڈوڈا میں نام نہادآپریشن کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کو 150 سے زائد دن گزر گئے، عالمی برادری کے دباؤ کے باوجود مودی اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا اور مقبوضہ وادی میں جارحیت تاحال برقرار ہے۔

بھارتی فورسز نے ڈوڈا میں نام نہادآپریشن کی آڑ میں ایک کشمیری کو شہید کردیا، شہید نوجوان کی شناخت ہارون حماد کے نام سے ہوئی ہے۔

قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہارون حماد مجاہد کمانڈر تھا جو آپریشن کے دوران نشانہ بنا، بھارتی فوج نے تاحال علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

خیال رہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 150 سے زائد دن گزر گئے ہیں،وادی میں اسکول کالج تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں