سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے شوپیاں میں کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں جمعتہ الوداع یوم کشمیروفلسطین کے طور پرمنایا جا رہا ہے، یوم کشمیر و فلسطین منانے کی اپیل حریت رہنماؤں نے کی ہے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق مساجد میں نمازجمعہ کے بعد کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے برہان وانی کے ساتھی ذاکر موسیٰ کو شہید کردیا
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کشمیری عوام میں آزادی کی تحریک کو نئی جلا بخشنے والے شہید برہان مظفر وانی کے ساتھی ذاکر موسیٰ کو شہید کردیا تھا۔