سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فوج نے ضلع شوپیاں میں تین نہتے طلبا کو شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نےاپنی شکست کا بدلہ معصوم کشمیریوں سے لینا شروع کردیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تین نہتے طلبا کو شہید کردیا۔
تینوں نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں گرفتار کرکے ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نےتمام راستے بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ تین نوجوانوں کو حراست میں لےکرنامعلوم مقام پرمنتقل کیا، جہاں سے کچھ دیر بعد تینوں نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔
بھارتی قابض فورسزنےگھرگھرتلاشی کی آڑمیں ضلع بھرکامحاصرہ کررکھا ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
خیال رہے کہ کشمیریوں کا جرم صرف اور صرف یہ ہے کہ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کےدوران کھل کر پاکستان کی حمایت کی تھی.
یاد رہے نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر کےمسلمانوں کیخلاف بھارتی مظالم کا پردہ فاش کیا تھا، رپورٹ میں لکھا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ حملے کےبعد مودی سرکار کی مسلمانوں کیخلاف مہم تیز کردی اور مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مسلمان زیرحراست لئے گئے جبکہ گھر تک مسمارکردیئے گئے۔