پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ میں 2 کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے نوجوان کو ضلع کے علاقے بانڈی پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہوگئی، کرفیو کو 99ویں روز ہوگئے، کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں اور دنیا مودی سرکاری کی ریاستی دہشت گردی پر خاموش ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، 4 ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں دی جا رہی۔

کشمیری مسلمانوں کو نہ کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہیں اور نہ ہی دیگر ضروریات زندگی میا کی جا رہی ہیں۔ وادی میں قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرد موسم نے گھروں میں محصور کشمیریوں کی مشکلات بڑھا دیں، تاریخ میں پہلی بار میلادﷺکی محفل منعقد نہیں کرنے دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں