ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے آج ضلع شوپیاں کے علاقے کپرن میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کیا، آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

دوسری جانب مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کی 9 املاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی جن میں جماعت اسلامی کے ایک اسکول کی عمارت بھی شامل ہے۔

یہ فیصلہ بدنام زمانہ ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کی درخواست پر کیا گیا ہے، یاد رہے کہ بھارت نے پہلے ہی جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسی ماہ کے شروع میں قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں  تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں