تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، ایک بچہ شہید

راولپنڈی : بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہو گیا، رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1546 بار خلاف ورزیاں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فوج نے رٹلری، مارٹر اور بھاری ہتھیار استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کر لیپہ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں تلواری گاوں کا ایک بچہ شہید ہو گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے موثر اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1546 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جبکہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 14 افراد شہید اور 114 زخمی ہو چکے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی تھیں جبکہ اس سے قبل ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -