تازہ ترین

بھارتی ولاگر نے پاکستان مخالف بولنے والوں کی بولتی بند کردی

ممبئی: بھارتی ولاگرمنشیا نے پاکستان مخالف بولنے والوں کی بولتی بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ولاگر گرمنیشا کرتارپور راہداری سے گوردوارہ بابا گرونانک آئیں اور پاکستانیوں کی گرویدہ ہوگئیں، انہوں نے پاکستان مخالف بولنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گرمنیشا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور بھارت میں فرق صفائی اور تہذیب کا ہے۔

بھارتی ولاگر نے ویڈیو میں پاکستان سے ملنے والی محبت اور پیار کا بار بار ذکر کیا، کرتارپور میں بہترین انتظامات دکھا کر بھارتی میڈیا کے منفی پراپیگنڈے کا بھی جواب دیا۔

انہوں نے کرتارپور راہداری پر پہنچنے والے غیرملکی شہری سے گفتگو کی اور ان کے تاثرات جانے، گرمنیشا نے اپنی ویڈیو میں ٹرمینل کی عمارت اور دیگر جگہوں کی ویڈیو بھی بنائی۔

بھاتی ولاگر کا کہنا تھا کہ میں کرتارپور پہنچنے پر بہت پرجوش ہونے کے ساتھ ساتھ دکھی بھی ہوں کہ بارڈر پار کرکے تھوڑی دور ہی جاکر پھر واپس بھارت جانا ہے۔

گرمنیشا نے کرتارپور راہداری پہنچنے پر بھارتی کرنسی تبدیل کرکے امریکی ڈالر اور کچھ پاکستانی روپے بھی حاصل کیے اور نیشنل بینک آف پاکستان کی رسید بھی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ میں ہندو ہوں اور کرسچن شخص سے شادی کی ہے اور مسلم ملک میں گردوارہ پہنچی ہوں اس سے زیادہ سیکولر کیا ہوگا۔

بھارتی ولاگر نے مزید کہا کہ میں پہلی بار پاکستانی گئی اور مجھے بہت اچھا لگا پہلے صرف دور سے ہی یہ ساری جگہ دیکھی تھی، ان کو پاکستان پہنچنے پر خوش آمدید بھی کہا گیا۔

Comments

- Advertisement -