منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

نام نہاد بھارتی سورما پاکستانی جھنڈوں کے غباروں سے خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: ستائیس فروری کے بعد بھارت پاکستان کے طیارے نما غباروں سے بھی ڈرنے لگا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں سبز ہلالی پرچم والا غبارہ تحویل میں لے لیا ہے۔

بھارتی سورما پاکستانی جھنڈوں کے غباروں سے خوفزدہ ہوگئے، مقبوضہ کشمیر میں سبز ہلالی پرچم والے غبارے کو تحویل میں لے لیا۔

پاکستان دشمنی میں ہر دم تیار بھارتی میڈیا ایک بار پھر پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور اپنے میڈیا پر واویلا مچادیا، معصوم غبارے کو گرفتار کرنے کی خبر بڑھا چڑھا کر پیش کی۔

پاکستان دشمنی میں مودی سرکار نے پرندوں کو بھی نہیں بخشا تھا اور معصوم کبوتر کو پاکستانی جاسوس قرار دے کر اس کے پر کاٹ ڈالے تھے، بھارتی حکام نے انتہائی بھونڈا موقف اپنایا تھا کہ جاسوسی کے بعد ہ پاکستان واپس جانے سے روکنے کے لئے کبوتر کے "پر "کترے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی پولیس کا پاکستان کا جاسوس غبارہ پکڑنے کا مضحکہ خیز دعویٰ

گذشتہ سال بھارتی پولیس نے ایک بار پھر مضحکہ خیز کارنامہ انجام دیتے ہوئے کھیتوں سے ملنے والے کھلونا غباروں کو پاکستانی جاسوس قرار دیا تھا۔

پولس کے مطابق غبارہ نما کھلونا تقریباً دو فٹ لمبا اور ایک فٹ چوڑا ہے، پلاسٹک سے بنے اس غبارہ پر پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز) کے ساتھ نیچے کی طرف انگریزی میں کچھ مشکوک قسم کے نمبر لکھے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں