لندن : سابق چیمپیئن راجر فیڈرر انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے، سابق چیمپئن راجر فیڈرر انڈین ویلز کی ٹرافی سے ایک جیت کی دوری پر ہیں، فائنل میں ان کا مقابلہ ان کے ہم وطن اسٹینلاس ووارنکا سے ہوگا.
تفصیلات کے مطابق راجر فیڈرر امریکا کے جیک سوک کو شکست دے کر انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں فیڈرر نے آسان مقابلے کے بعد امریکن حریف کو شکست دی۔
پہلا سیٹ چھ ایک سے فیڈرر کے نام رہا۔ دوسرے سیٹ میں امریکا کے جیک سوک نےجان لڑائی لیکن فیڈرر کا تجربہ بازی لےلیا۔ فیڈرر نے ٹائی بریکر پر سیٹ سات چھ سےجیتا۔
دوسرےسیمی فائنل میں سوئٹرزلینڈ کے ہی اسٹینلاس ووارنکا نے اسپین کے کھلاڑی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد قابو کیا۔ ووارنکا کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ دو رہا۔
انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل راجر فیڈرر اور ان کے ہم وطن اسٹینلاس ووارنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔