اشتہار

ابوظہبی میں ملازمت کرنے والے بھارتی شہری نے 70 لاکھ درہم جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرنے والے 30 سالہ بھارتی نوجوان نے 70 لاکھ اماراتی درہم کی لاٹری جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ نوجوان توجو میتھیو نے 70 لاکھ اماراتی درہم کی لاٹری جیتی ہے, جو 12 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے بنتے ہیں۔

توجو میتھیو نے متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑتی لاٹری جیتی ہے، بھارتی نوجوان کا کہنا تھا کہ میں نے ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا جب میں یو اے ای کو خیر آباد کہنے والا تھا۔ مجھے لاٹری کی رقم جیتنے کا ذرا بھی اندازہ نہیں تھا، لیکن میں 70 لاکھ اماراتی درہم کا مالک بن گیا۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق توجو میتھیو نے لاٹری کا ٹکٹ ایئر پورٹ سے خریدا تھا، جس کا نمبر 075171 تھا، لاٹری جیتنے والے خوش نصیب کا اعلان منگل کے روز کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لاٹری میں جیتی گئی 70 لاکھ درہم کی خطیر رقم توجو میتھیو نے اپنے بھائی سمیت 18 ساتھی ملازمین میں تقسیم کردی جو اس کے ساتھ ابوظہبی کے ادارے میں گذشتہ چھ برسوں سے کام کررہے تھے۔

توجو میتھیو کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ کمپنی میں ملازمت کرنے والے دیگر افراد متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جو گذشتہ کئی برس سے اپنے اہل خانہ کی خاطر متحدہ امارات میں نوکری کررہے ہیں۔


بھارتی نوجوان راتوں‌ رات کروڑ پتی بن گیا


میتھیو کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ بھارتی ریاست کیرالہ میں میرا اپنا گھر ہو اور لاٹری میں جیتی گئی رقم سے میں اپنا خواب پورا کرسکوں گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں مزید 9 افراد نے 1 لاکھ درہم کی لاٹری جیتی ہے، جس میں 5 بھارتی، ایک پاکستانی اور ایک کویتی شہری شامل ہیں، جبکہ ایک بھارتی شہری نے انعام میں بی ایم ڈبلیو کی گاڑی جیتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں