تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارتی خاتون نے پاکستانی شہریت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور: بھارتی خاتون نے پاکستانی شہریت کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا، صبا انصار نامی عورت نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں ملتان روڈ کی رہائشی صباانصار نے لاہور ہائیکورٹ میں پاکستانی شہریت کے حصول کے لیے درخواست دائر کی ہے جس میں وزارت داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی امیگریشن اور پنجاب حکومت ودیگر فریق بنایا گیا ہے۔ خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے ملکی شہریت دی جائے۔

عدالت میں دائر درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار بھارتی شہری ہے2010میں پاکستانی رشتہ دار سے شادی ہوئی، شوہر اور 3بچے پاکستانی شہری ہیں مگر درخواست گزار کو عارضی رہائش کا ویزا دیا گیا۔

متن کے مطابق 2010میں شہریت کے لیے درخواست دی جس پر سیکیورٹی کلیئرنس بھی مل چکی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت وزارت داخلہ کو سیکیورٹی سے متعلق کلیئر قرار دے چکی ہے، شہریت نہ دینے پر حکومت ودیگر فریقین سے جواب طلب کیا جائے۔

بھارتی خاتون نے استدعا کی کہ آئین کے تحت بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے کا حکم دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -