تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

بھارتی خاتون نے شوہر کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون سرف سے دھو دیا

لندن : برطانیہ میں مقیم بھارتی انجینئر کی اہلیہ نے کرونا کے خوف سے شوہر کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون سرف میں ڈال کر دھو دیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے پر نشر کیے جانے والے ایک ڈرامے ‘ساتھ نبھانا ساتھیا’ کے مرکزی کردار گوپی بہو نے ایک سین میں اپنے شوہر کا لیپ ٹاپ برتن دھونے والے صابن سے دھو دیا تھا۔

ڈرامے میں انہیں لیپ ٹاپ اور موبائل سے نا آشنا دکھایا گیا تھا جس کے باعث انہوں نے لیپ ٹاپ کو صاف کرنے یہ حیران کردینے والی حرکت انجام دی لیکن برطانیہ میں مقیم ایک خاتون ڈرامے کا اثر ایسا دماغ پر لیا کہ انہوں نے حقیقت میں اپنے شوہر کی الیکٹرانک اشیاء دھو دیں۔

بھارتی جوڑے نے 2019 میں شادی کی اور انگلینڈ منتقل ہوگیا جہاں شوہر نے ایک ٹیکنالوجی کمپنی میں ملازمت اختیار کی جب کہ خاتون نے گھر کی صفائی کا ذمہ اٹھا لیا۔

اسی دوران کرونا وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تو بیوی کی صفائی پسندی جنونیت کی صورت اختیار کرگئی جو ڈاکٹر کے علاج کے باوجود نہ گئی۔

صفائی پسندی عادی خاتون نے خود کو دن میں چھ چھ مرتبہ غسل کرنا شروع کیا ساتھ ہی گھر کی تمام اشیاء بمشول الیکٹرا آئٹم بھی دھونے لگیں اور اسی دوران شوہر کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی سرف سے دھو ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون او سی ڈی نامی دماغی بیماری میں مبتلا ہے جس سے بیزار شوہر طلاق کا مطالبہ لیے پولیس کے پاس پہنچ گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -