منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی ’گمراہ کن بیانیے‘ پر ویڈیو بناکر شرمندگی سے دوچار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی ’گمراہ کن بیانیے‘ پر ویڈیو بناکر شدید شرمندگی سے دوچار ہوگئے، سکھ رہنما نے یوٹیوبرکیخلاف ویڈیو جاری کردی۔

سکھوں کے گرووں پر دھرو راٹھی نے حال ہی میں ایک ویڈیو بنائی جس میں کئی گرووں کو دکھانے کےلیے اے آئی ویڈیو کا استعمال کیا جس پر سکھوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ایس اے ڈی، ایس جی پی سی جیسی تنظیموں نے اسے ’گمراہ کن بیانیہ‘ قرار دیا ہے۔

یوٹیوبر دھرو نے ’سکھ جنگجو جس نے مغلوں کو خوفزدہ کیا‘ کے عنوان سے ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو پوسٹ کی تھی جس نے سکھوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) اور شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) جیسی سکھوں کی تنظیم نے اس پر لب کشائی کرتے ہوئے اس ویڈیو کو گمراہ کن کہ اور فوری ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکس پر ایک طویل پوسٹ میں، سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ ان کی پارٹی ہمارے گرو صاحبان کی تصویر کشی کرنے والے اے آئی سے تیار کردہ نامناسب امیج استعمال کرنےوالی ویڈیو کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کی تصویر کشی سکھ رہت مریادا کی خلاف ورزی کرتی ہے جو گرو صاحبان کی اس طرح کی تصویر پر پابندی لگاتی ہے، اس چیز نے کمیونٹی کے جذبات کو گہری ٹھیس پہنچائی ہے۔

اس سے قبل ڈھرو راٹھی نے حالیہ پاک بھارت جنگ پر بھی ایک گمراہ کن ویڈیو بنائی تھی، اور بھارتی اخباروں اور میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بالکل جھوٹی باتیں پھیلائی تھیں، جس پر دنوں ممالک کے سنجیدہ حلقوں نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں