جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

بھارتی یوٹیوبر جیوتی 4 پاکستانی ایجنٹس کےساتھ رابطے میں تھی، بھارتی حکام کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی حکام نے یوٹیوبر جیوتی ملہوترا پر ایک نیا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کم از کم 4 پاکستانی ایجنس کیساتھ رابطے میں تھیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے جیوتی ملہوترا کے تین فونز سے 12 ٹیرا بائٹ ڈیٹا برآمد کیا ہے، سینئر پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر کے لیپ ٹاپ کے ڈیٹا کی جانچ کرنا ابھی باقی ہے جبکہ جیوتی کے چار بینک اکائونٹ کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

جاسوسی کا الزام، بھارتی یوٹیوبر کو 14روزہ جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیاگیا

بھارتی اہلکار نے میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا کہ "فارنزک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جیوتی کم از کم چار پاکستانی انٹیلی جنس آپریٹو کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھی،

انھوں نے بتایا کہ بھارتی یوٹیوبر کو پاکستان کے دوروں کے دوران خصوصی اہمیت دی گئی تھی، ہم برآمد شدہ ڈیجیٹل ڈیٹا کی جانچ کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ جیوتی کے رابطے میں رہنے والے چار پاکستانی کون تھے یا ان کی شناخت کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کےلیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو پیر کے روز 14 روزہ جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا تھا۔

33 سالہ یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کو جاسوسی کے شبہ میں پکڑے جانے کے بعد سے اب تک حصار پولیس کی تحویل میں ہیں۔

پاکستان کےلیے جاسوسی کا الزام، مشہور بھارتی یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں