اشتہار

معروف بھارتی یوٹیوبر نے اسلام قبول کرلیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے معروف یوٹیوبر پرم جوت سنگھ نے اسلام قبول کرلیا؟۔

یوٹیوبر پرجوت سنگھ نے اسلام قبول کرنے کا اعلان اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں کیا، یوٹیوبر کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب سے ہے جو پہلے سکھ مذہب سے تعلق رکھتے تھے۔

پرم جوت سنگھ نے ویڈیو میں کہا کہ ’میں پہلے اسلام کے علاوہ تمام مذاہب کا احترام کرتا تھا کیونکہ اسلام کے بارے میں میرا تصور غلط تھا میں اس مذہب کو صرف دہشت گردی اور انتہا پسندی سے منسلک سمجھتا تھا۔‘

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ‘جب میں نے اسلام کے بارے میں تحقیق کرنا شروع کی تو اس کے بارے میں بہت سی نئی باتیں جانیں جس کے بعد آہستہ آہستہ میرے خیالات بدلنے لگے۔‘

یوٹیوبر نے کہا کہ ’میں نے یوٹیوب پر اسلامی مواد پر عدمل کی ویڈیوز صرف ویوز حاصل کرنے کے لیے بنانا شروع کی تھیں لیکن اس دوران میرے دل میں اسلام کے بارے میں گہری دلچسپی پیدا ہوگئی۔

پرم جوت سنگھ نے اعتراف کیا کہ ابتدا میں اسلام کے لیے اپنی محبت کا اعتراف کرنے میں بہت ہچکچاہٹ ہوئی پھر گزشتہ برس اسلام قبول کرنے کی ہمت پیدا ہوئی۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو اسلام کے بارے میں جاننے اور تمام مذاہب کے بارے میں کھلے ذہن رکھنے کا مشورہ دیا۔

تاہم بھارتی یوٹیوبر کے اس فیصلے کا مسلم کمیونٹی کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا اور اُنہیں دین کے راستے پر گامزن ہونے پر مبارکباد دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں