بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستانی لڑکی کے علاج کیلئے بھارتیوں نے 13 لاکھ روپے کا چندہ جمع کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: پاکستانی لڑکی کے علاج کے لئے بھارتیوں نے 13 لاکھ روپے کا چندہ جمع کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کراچی کی رہائشی پندرہ سالہ صباء جو ولسن ڈیزیز نامی بیماری میں مبتلا ہے، علاج کے لئے بھارت لے جایا گیا، صبا اس وقت ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہے، جہاں اس کا کامیابی سے علاج جاری ہے۔

صبا کے والدین کو علاج کے دوران پیسوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے وہاں کی ایک این جی او سے رابطہ کیا، جس پر انہیں پہلے چار لاکھ روپے فراہم کئے گئے جو کہ ناکافی تھے.

صبا کے علاج کیلئے مزید پیسوں کی ضرورت پڑی، جس پر بھارتی این جی او نے صبا طارق کی کہانی فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے چندے کی اپیل کی۔

اپیل پر ایک امریکی این جی او نے 7 لاکھ روپے دینے کا کہا جبکہ ایک برطانوی ادارے نے بھی ادویات فراہم کیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں